TOP BLOG ADS BY GOOGLE

Saturday, October 1, 2016

پاکستان نے لائن آف کنٹرول پر انڈیا کا ایک فوجی پکڑ لی

 پاکستان کا کہنا ہے کہ اس نے انڈیا کے ایک ایسے فوجی کو پکڑا ہے جو کشمیر کو تقسیم کرنے والی لائن آف کنٹرول کو عبور کر کے پاکستان کے زیرِ انتظام علاقے میں موجود تھا۔
ادھر انڈیا کی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ اس کا فوجی غلطی سے ایل او سی پار کر گیا تھا اور اس کے بارے میں پاکستانی فوج کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔
پاکستانی فوجی کی جانب سے تاحال اس بارے میں کوئی بیان سامنے نہیں آیا تاہم اقوامِ متحدہ میں پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی نے الجزیرہ ٹی وی سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی کہ ایک انڈین فوجی پاکستان کی تحویل میں ہے۔
انڈیا کی وزارتِ دفاع کی جانب سے جمعے کو جاری ہونے والے بیان کے مطابق 37 راشٹریہ رائفل کا ایک جوان اپنی بندوق کے ساتھ غلطی سے لائن آف کنٹرول کی دوسری جانب چلا گیا تھا۔بیان میں لائن آف کنٹرول کے کسی سیکٹر اور نہ ہی تاریخ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اس واقعے کے بارے میں پاکستانی فوج کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپرینشز کو ہاٹ لائن پر آگاہ کر دیا گیا ہے۔
بیان میں میڈیا کے بعض حلقوں میں آنے والی ان اطلاعات کی بھی تردید کی گئی ہے کہ لائن آف کنٹرول پر پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی میں اس کے آٹھ فوجی مارے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی جمعے کو کابینہ کی کمیٹی برائے دفاع کے اجلاس میں سرحد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔